ملک میں رواں ہفتے بھی مہنگائی بڑھی، اشیاء کی قیمتں کیا رہیں ؟

30  ستمبر‬‮  2022

ملک میں ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.95 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 30.62 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتےکےدوران پیاز کی فی کلو قیمت میں 40 روپے 13 پیسے  اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 41 روپے 11 پیسے بڑھی، 190 گرام چائے کی قیمت میں 8 روپے 35 پیسے اضافہ ہوا، دال چنا کی فی کلو قیمت میں 81 پیسے کا اضافہ ہوا، دال مونگ کی فی کلو قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ہوا جبکہ زندہ مرغی ایک روپے 85 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

اس کے علاوہ صابن، دودھ، دہی، مٹن،انڈے  اور چاول بھی مہنگے ہوئے،

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 میں استحکام رہا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 119 روپے 63 پیسے سستا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 48 روپے 55 پیسے کم ہوئی، حالیہ ہفتےگھی کی فی کلو قیمت میں 64 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق دال مسور کی فی کلو  قیمت میں 5 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، چینی ،کیلے، لہسن  اور آلو کی قیمت میں بھی کمی آئی۔

 

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved