بھارتی کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بیٹر سوریاکمار یادیو نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے اہم اعزاز چھین لیا۔
سوریا کمار یادیو ایک کلینڈر ائیر میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے بیٹر بن گئے۔ بھارتی بیٹر نے بدھ کے روز جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔
سوریا کمار نے 2022 میں 21 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 45 چھکے مار کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے قبل ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ چھکےمارنے کا ریکارڈ پاکستان کے محمد رضوان کے پاس تھا۔
رضوان نے 2021 میں 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 42 چھکے مارے تھے۔
اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں سوریا کمار یادیو ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے بھارتی بن گئے۔
سوریا کمار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں رواں سال 732 رنز بناکر شیکھر دھون سے یہ اعزاز چھینا۔
شیکھر دھون 2018 میں 689 رنز اسکور کرکے بھارت کی جانب سے ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والےبیٹر بنے تھے۔