نوجوانوں میں ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض میں اضافے کا سبب کیا؟

30  ستمبر‬‮  2022

تیز تر زندگی غیر متوازن خوراک کا استعمال  اور صحت مندانہ سرگرمیوں سے دوری نوجوانوں میں ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔

لاہور میں ذیابیطس، موٹاپا اور ہائی بلڈ پریشر سے متعلق آگاہی سیمینار میں ماہرین نے بچوں میں امراض میں اضافے کی وجوہات پر گفتگو کی۔

ایڈیشنل سیکرٹری صحت پنجاب عاصم رضا نے بتایا کہ غیر متعدی بیماریوں میں ذیابطیس، ہائی بلڈ پریشر ،دمہ کا اضافہ ہو رہا ہے، لوگ کم جانتے ہیں، آگہی کے ذریعے زندگیوں کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے روز مرہ معمولات کو بہتر بنانے اور خوراک کے عادات میں تبدیلی سے غیر متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔

وی سی یونیورسٹی آف لاہور ڈاکٹر زاہد پرویز کے مطابق کمپوٹر پر بیٹھے رہتے ہیں فاسٹ فوڈ لیتے ہیں، ورزش نہیں کرتے، ایسی خوراک سے پرہیز کریں، جن سے یہ بیماریاں پھیلتی ہیں۔

طلباء نے بھی  صحت مند زندگی کے لئےمصروفیت میں تبدیلی اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا کہتے ہیں کہ ہمیں آگاہ کیا گیا کہ جسمانی سرگرمیاں بالکل ہی ختم ہو گئی ہیں۔ ہماری روٹیں نہیں ٹھیک ہے، دیر سے اٹھتے ہیں، رات دیر جاگتے رہتے ہیں۔

شرکاء نے اتفاق کیا کہ والدین کو چاہیے بچوں کو تلی ہوئی چیزوں سے روکیں اور ہوم ڈلیوری کے کلچر کی بھی خوصلہ شکنی کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved