پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 11 افرادانتقال کرگئے

11  دسمبر‬‮  2021

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 افراد انتقال کرگئے،جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 823 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 395 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار761 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 50 ہزار 859کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.77 فیصد رہی۔


سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 721، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 611، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 794،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 81، بلوچستان میں 33 ہزار 528، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 601 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 425 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 50 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 634، خیبرپختونخوا 5 ہزار 885، اسلام آباد 962، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 743 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved