ٹک ٹاکرحریم شاہ کیخلاف ایف آئی اےکی تحقیقات کا معاملہ سنگین ہو گیا ٹک ٹاکر حریم شاہ گرفتاری سےبچنےکیلئے وطن واپسی پر عدالت پہنچ گئیں۔حریم شاہ کی سات روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور ہو گئی اور عدالت نے حریم شاہ کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نےحریم شاہ کو ایف آئی اے سے تفتیشی میں تعاون کی ہدایت جاری کی،ایف آئی اے سے تعاون نہ کرنے پر زر ضمانت ضبط کرنے کا حکم دے دیا ۔حریم شاہ کے وکیل نے مزید بتایا کہ وہ ایف آئی اے کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتی ہے لہذا ایف آئی اےکو حریم شاہ کی گرفتاری سے روکا جائے۔
حریم شاہ نے چند عرصہ قبل درخواست دائر کی تھا کہ پاکستان آنے کے بعد ان کو گرفتار نہ کیا جائے۔ کیس کی سماعت پر عدالت نے انکی درخواست کو خارج کردیا۔حریم شاہ نے کچھ عرصے پہلے سو شل میڈیا پر رقم ظاہر کی تھی اور منی لانڈرنگ کرنے کا دعوی کیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے نے ان کے ْخلاف کارروائی کی تھی۔