ایف آئی اے نے کراچی سے 10 ایرانی شہری گرفتار کر لئے، ایرانی شہریوں کے پاس پاکستان کے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بھی موجود تھیں۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی شہریوں کو پاکستان کے شناختی کارڈز کے اجراء کی تاریخیں پرانی نہیں ہیں بلکہ حالیہ تاریخوں میں شناختی کارڈز کا اجراء کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ایرانی شہریوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جعلی آئی ڈی کارڈز کے اجراء پر نادرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سینئر ایگزیکٹو افسران کے خلاف کاروائی کے باوجود جعلی شناختی کارڈز کا اجراء نہ رکنا تشویش ناک ہے۔