پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے، جس میں کراچی کے بعد لاہور کے میچز نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مالا مال کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ہونے والے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں 63 ہزار سے زائد شائقین نے قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا، 99.40 فیصد شائقین کرکٹ نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تینوں دن میچ دیکھا۔
پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 20 ہزار 969 چھٹے میچ میں 21 ہزار 76 جبکہ ساتویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 21 ہزار 100 شائقین کرکٹ نے لاہور میں میچ دیکھا۔
کراچی کے چاروں ٹی ٹوئنٹی میچز میں کل 1 لاکھ 26 ہزار 550 شائقین نے میچز دیکھے۔
سات ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک لاکھ 89 ہزار 595 شائقین کرکٹ نے کراچی اور لاہور میں میچز دیکھے۔
کراچی اور لاہور والوں نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے سب ریکارڈ توڑ دئیے، 97.35 فیصد شائقین کرکٹ نے دونوں جگہ پر میچ دیکھ کر تاریخ رقم کردی۔
Thank you Lahore and Karachi spectators 🙌#PAKvENG pic.twitter.com/MWkW6I4dE9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 3, 2022
اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اس سے پہلے اتنی بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ نے میچ نہیں دیکھا۔