وزارت خارجہ نے سیلاب متاثرین کیلئے آنے والی امدادی پروازوں کے اعدادوشمار جاری کر دئیے

3  اکتوبر‬‮  2022

پاکستان میں ہولناک سیلاب کے متاثرین کیلئے بیرون ملک سے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک مختلف ملکوں سے 135 پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

دفتر خارجہ سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سیلاب زدگان کیلئے متحدہ عرب امارات سے اب تک مجموعی طور پر 41، ترکیہ سے 15، چین سے 4، ازبکستان سے ایک، قطر سے 4، فرانس سے ایک، یونیسیف کی 4، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ (یو این ایچ سی آر) کی متحدہ عرب امارات سے چلائی جانے والی 14 پروازیں، ترکمانستان کی ایک، اردن کی ایک، عالمی ادارہ خوراک کی تین، امریکہ کی 21، برطانیہ کی ایک، نیپال کی ایک، عمان کی 8، روس ایک، یونان ایک، اٹلی ایک اور سعودی عرب کی 10 اور انڈونیشیا سے 2 پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچی ہیں۔

امدادی پروازوں کے علاوہ ترکیہ سے دو ٹرکوں اور تین ریل گاڑیوں، تاجکستان سے 87 ٹرکوں، ایران سے 100 ٹن سامان بذریعہ ٹرک جبکہ عمان اور متحدہ عرب امارات سے ایک ایک شپ کے ذریعے امدادی سامان پاکستان پہنچ چکا ہے۔

یاد رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1660 سے بھی تجاوز کر گئی ہے، جبکہ 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد سیلاب سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved