چین میں بڑے طوفان کا الرٹ جاری

3  اکتوبر‬‮  2022

چین کے محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں منگل کو شدید طوفان بادو باراں کے حوالے سے بلیو الرٹ جاری کیا ہے۔

چینی خبررساں ادارے نے محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ منگل کو سیچوان،  چونگ کنگ، شانسی، ہوبی، ہینان، شینڈونگ، آنہوئی اور جیانگ سو کےچند حصوں میں بارشوں کی توقع ہے، جب کہ ان علاقوں کےچند حصوں میں 150 ملی میٹر تک طوفانی بارش بھی ہو سکتی ہے، چند علاقوں میں قلیل مدتی شدید بارشیں بھی ہوں گی اوربعض جگہوں پر 50 ملی میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ بارش، گرج چمک اور آندھی چلنے کا امکان بھی ہے۔

موسمیاتی مرکز نے مقامی حکومتوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مناسب تیاری کریں، شہروں، کھیت، مچھلی کے تالابوں کے نکاسی آب کے نظام کو چیک کریں، اس کے ساتھ ڈرائیوروں کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ سیلاب اور ٹریفک جام سے ہوشیار رہیں اور سکولوں اور کنڈرگارٹنز سے طلبا کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔

واضح رہے کہ چین میں چار درجے کا کلر کوڈڈ موسم کی وارننگ کا نظام ہے، جس میں سرخ رنگ سب سے شدید وارننگ، اس کے بعداورنج، یلو، اور پھر بلیو وارننگ کا نمبر آتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved