قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں بڑی کمی

3  اکتوبر‬‮  2022

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے باعث اس کی کھپت میں بڑی کمی رونما ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں جولائی تا ستمبر کے دوران پٹرول کے استعمال میں 23 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں جولائی سے ستمبر کے 3 ماہ کے دوران ڈیزل کے استعمال میں 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق بجلی پیدا کرنے والے فرنس آئل کی کھپت بھی اس دوانیے میں 23 فیصد کم ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں حکومت کی تبدیلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اور تاریخی اضافہ ہوا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved