سعودی ولی عہد کا ملک کے مختلف علاقوں میں ڈاؤن ٹاؤنز بنانے کا اعلان

3  اکتوبر‬‮  2022

سعودی ولی عہد اور سرمایہ کاری فنڈ کےسربراہ شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک میں ڈاؤن ٹاؤنز بنانے کا اعلان کیا ہے۔ 

ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق بڑے شہروں میں کثیر المقاصد بستیاں تعمیر کرنے کیلئے سعودی ڈاؤن ٹاؤن کمپنی قائم کی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈاؤن ٹاؤن کمپنی پرائیوٹ سیکٹر کی شراکت سے 12 بڑےشہروں کا نیا بنیادی ڈھانچہ قائم کرے گی۔

سعودی ڈاؤن ٹاؤن کمپنی (ایس ڈی سی) کا مقصد سعودی عرب بھرکے 12 شہروں میں شہری علاقوں اور مخلوط استعمال کے مقامات کے تعمیروترقی کے منصوبوں پرعمل درآمد کرنا ہے۔

ان 12 شہروں میں مدینہ منورہ، الخُبر، الاحساء، بریدہ، نجران، جیزان،حائل، الباحہ،عرعر، طائف، دومۃ الجندل اور تبوک شامل ہیں۔ایس ڈی سی تمام منصوبوں میں ایک کروڑمربع میٹرسے زیادہ اراضی تیار کرے گی ۔

ڈاؤن ٹاؤنز بستیاں کاروبار، سیاحت، تفریح اور آباد کاری میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع مہیا کریں گی۔

مدینہ منورہ سمیت بڑےشہروں میں ایک کروڑ مربع میٹر سے زیادہ رقبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

ان شہروں میں نئے ترقیاتی منصوبے نجی شعبے اور مقامی شہریوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری افراد اور کمپنیوں کو اپنے کاروبار شروع کرنے اور وسعت دینے میں مدد دیں گے اورعلم اور مہارت کو مقامی بنانے میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت اپنے ویژن 2030ء کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نئے ماحول دوست شہر بسانے کے منصوبے بنا رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved