حکومت کو ایل این جی کی خریداری کیلئے ایک بھی بولی موصول نہ ہو سکی

3  اکتوبر‬‮  2022

پاکستان کو آئندہ 6 سال میں ایل این جی کے 72 کارگوز کی خریداری کیلئے ایک بھی بولی موصول نہ ہوسکی۔

وفاقی حکومت کے پٹرولیم ڈویژن کی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اگست میں ٹینڈر جاری کیا تھا، جس پر کوئی بھی بولی موصول نہ ہونے سے متعلق تفصیلات جاری کردی گئیں۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 2023ء سے 2028ء تک ایل این جی کے 72 کارگوز کی خریداری کیلئے عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کر رکھی تھیں۔

کمپنی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق تین اکتوبر ان بولیوں کو جمع کرانے اور کھولنے کی آخری تاریخ تھی، 72 ایل این جی کارگوز کی خریداری کےلیے کوئی بولی نہیں آئی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایل این جی کے حصول کیلئے بہت کوششیں کی گئی ہیں، پہلے تو ملتی نہیں، ملے تو بہت ہی مہنگی ہے۔

پاکستان اس وقت ماہانہ لمبی مدت کے معاہدوں کے تحت ایل این جی کے 9 کارگوز درآمد کررہا ہے، جس میں سے 8قطر سے 1 ای این آئی سے لیا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved