اسلام آباد ہائیکورٹ کا اخترمینگل کو بلوچ طلبہ کے معاملے پر قائم کمیشن کا کنوینر مقررکرنے کا حکم

3  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اخترمینگل کو بلوچ طلبہ کے معاملے پر قائم کمیشن کا کنوینر مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ہدایت کی کہ 3 روز میں اختر مینگل کو کمیشن کا کنوینر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور کمیشن کا سیکرٹیریٹ سینیٹ میں بنایا جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ بلوچ طلبہ کیوں غیر محفوظ ہیں؟ عدالت اس پر الگ سے حکم جاری کرے گی۔

عدالت نے حکم دیا کہ کمیشن ایک ماہ میں بلوچ طلبہ کو ہراساں کرنے سے روکنے کے بارے میں رپورٹ پیش کرے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved