ویڈیو، یروشلم کی مسجد ابراہیم میں یہودیوں کی ڈانس پارٹی

3  اکتوبر‬‮  2022

یہودی آباد کاروں نے ہیبرون کی ابراہیمی مسجد کے اندر اپنی ایک مذہبی رسم کے بہانے میوزیکل پروگرام رکھا اور گانوں پر رقص بھی کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ  کے مطابق انتہاپسند یہودیوں کے ایک گروپ نے یروشلم کی مسجد ابراہیم میں میوزیکل بینڈ بلوایا اور رقص کی محفل سجائی، اس دوران  میوزیکل بینڈ کے گانوں پر یہودی رقص بھی کرتے رہے۔

عینی شاہدین نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے پہلے نمازیوں کو زبردستی مسجد سے باہر نکالا اور پھر مذہبی تقریب کے نام پر میوزیکل پروگرام کیا،  یہودی آباد کار مسجد کے صحن میں بھی رقص کرتے رہے۔

یہودیوں کی مسجد ابراہیم میں رقص کی دل خراش ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں یہودیوں کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ عقب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مزار واضح نظر آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے پر فلسطینیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور صارفین نے شدید احتجاج کیا۔ فلسطینیوں نے یہودی آبادکاروں کی اس حرکت شرمناک قرار دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved