سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

3  اکتوبر‬‮  2022

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے ویزے کی معیاد ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کردی ہے۔

سعودی عرب کے وزیرحج اورعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیع نے بیان میں کہا کہ دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کیلئے ویزے کی مدت ایک  سے بڑھا کر 3 ماہ کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین اب 3 ماہ تک مملکت میں قیام کرسکیں گے۔ آن لائن پلیٹ فارم نسک  کے ذریعے عمرہ اور زیارت ویزوں کا اجرا آسان کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت ویژن 2030ء کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے حج اور عمرہ ذائرین کی بہترین خدمات  اور آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved