اسحاق ڈار نے مفتاح اسماعیل کو کھری کھری سنا دیں

3  اکتوبر‬‮  2022

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو مجھے ہینڈل کرنا ہے، انہیں اب میں نے ہینڈل کرنا ہے، مفتاح اسماعیل یا کسی اور نے نہیں۔

نجی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو 25 سال سے ڈیل کر رہا ہوں، مفتاح اسماعیل فکر نہ کریں، انشااللہ کچھ نہیں ہوگا، مجھے آئی ایم ایف سے ڈیل کرنا آتا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالرکی اصل قدر200 روپےسے کم ہے اور آئندہ دنوں میں ڈالر 200 روپےسےکم ہوجائے گا۔

گزشتہ روز کراچی میں تقریب سے خطاب میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ ہمارا گروتھ ماڈل الٹا ہے، 2 ارب ڈالرز کے موبائل آتے ہیں اور ہماری ٹوٹل ایکسپورٹ 30 ارب ڈالرز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات پر 10 روپے کی لیوی بڑھانی تھی، جو نہیں بڑھائی گئی، اب حکومت پر ہے کہ وہ اس معاملے پر آئی ایم ایف کو کیسے قائل کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved