قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے جو ٹیم منتخب کر کے دی ہے اس سے اچھے نتائج لیے جا سکتے ہیں۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ فائنل حکمت عملی ہیڈ کوچ اور کپتان بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی، افتخار احمد اور خوشدل شاہ نیچے اچھی ہٹنگ کرتے رہے ہیں، لیکن بیٹنگ میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ مڈل میں بیٹرز وکٹ کو زیادہ ویلیو دیتے ہیں۔
یاد رہےکہ ایونٹ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائےگا۔