عمران خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے معاملات کو خفیہ رکھنے کا اعلان کردیا

4  اکتوبر‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی سمندر نکلنے لگا ہے اور کوئی اس کی تصویر کشی نہیں کر سکتا ۔

نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں عمران خان کاکہناتھا کہ عوامی سمندر اسلام آباد آکر کیا کرے گاوہ میں ابھی کسی کو نہیں بتاسکتااور میں نے یہ بات اپنے بہت قریبی چار پانچ لوگوں کوبتا رکھی ہے کیونکہ ہماری ہر بات لیک ہو جاتی ہے، ہمارے ٹیلی فون ٹیپ ہورہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہناتھا کہ مجھے ایسا محسوس ہو رہاہے جیسے اس ملک کا غدارآیا ہے، اس کے گھر کے فون بھی ٹیپ ہو رہے ہیں ،بشریٰ بی بی کی گھر کی محفوظ لائن سے کال کی آڈیو بھی لیک کی گئی ہے،ان کاکہناتھا کہ میری انفارمیشن لینے کیلئے نوکروں کو بھی پیسے دیئے جا رہے ہیں،عمران خان نے کہاکہ عوامی مارچ کیا کرے گی وہ کسی کو نہیں بتاﺅں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved