افریقی ملک یوگنڈا میں پاکستانی بزنس مین اغواء

4  اکتوبر‬‮  2022

افریقی ملک یوگنڈا میں ایک پاکستانی بزنس مین کو اغواء کرنے والے ملزمان کی تلاش کے لیے جاری آپریشن میں فوج بھی شامل ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی کاروباری شخص کو یوگنڈا کے ضلع واسیکو میں واقعہ قصبے کیرکا سے اغواء کیا گیا۔ واردات کی منظرعام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں اغواء کاروں نے آرمی کی یونیفارم پہن رکھی تھی، جس کی وجہ سے سرچ آپریشن میں فوج بھی حصہ لے رہی ہے۔

مغوی کی شناخت رفیق خان کے نام سے ہوئی ہے، جس نے پولیس کو بتایا ہے کہ اغواء کار اسے زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے اور راستے میں لوٹنے کے بعد ایک ویران جگہ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔رفیق خان نے بتایا کہ اس کے پاس 300ڈالر زکی رقم اور 2سام سنگ فون تھے، جو ملزمان چھین کر لے گئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved