آرمی چیف کی توسیع سے متعلق آئین کو دیکھنا ہوگا، مولانا فضل الرحمن

4  اکتوبر‬‮  2022

آرمی چیف کوایکسٹنشن مل سکتی ہے یا نہیں اس حوالے سے آئین کو دیکھنا ہوگا۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کوایکسٹنشن مل سکتی ہے یا نہیں اس حوالے سے آئین کو دیکھنا ہوگا، سوال یہ ہے توسیع کس نے دینی ہے جس کو آئین اختیار اسی نے ہی فیصلہ کرنا ہے، عمران خان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے،اس کی سیاست میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار پی ڈی ایم کے سربراہ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کوعلی موسیٰ گیلانی کے لیےحمایت کا کہا ہے، فارن فنڈنگ کیس میں غلط بیانی کی گئی، ہمیں امپورٹڈ کا طعنہ دینے والے بتائیں فارن فنڈنگ لینے والے کیا امپورٹڈ پارٹی نہیں ہے؟اب یہ چور،چورکا نعرہ لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved