کیا آپ جانتے ہیں آپ کے ناخن ٹوٹنا آپ کے جسم میں کونسی بڑی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے؟ بڑی بیماری سے بچنے کے لیے اس تحریر کامطالعہ ضرور کریں

13  جولائی  2021

لمبے، خوبصورت اور مضبوط ناخن صحت کی تندرستی کو ظاہر کرتے ہیں۔ اگر آپ کا جسم اندر سے توانا ہے، وٹامنز اور دیگر ضروری اجزا آپ مکمل طور پر حاصل کر رہے ہیں تو آپ کے ناخن بھی صحت مند اور حسین نظر آئیں گے۔ طبی ماہرین کی ایک رپورٹ کے مطابق ناخن کا رنگ اور اس کی ساخت صحت کے حوالے سے اہم معلومات دیتی ہے۔ماڈلز ہوں یا عام خواتین، جس طرح لباس، میک اپ اور اپنی جلد کی حفاظت پر توجہ دیتی ہیں بالکل اسی طرح ناخن بھی

ان کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔ مینی کیور اور پیڈی کیور وہ طریقہ ہے جو ناخنوں کی صفائی کے علاوہ ناخنوں کو حسین اور دلکش بھی بناتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بیوٹی پارلرز میں میک اپ کا پہلا مرحلہ مینی کیور اینڈ پیڈی کیور ہی تصور کیا جاتا ہے۔ایسی خواتین یا مرد جو ناخن کے بار بار ٹوٹنے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں ان کو چاہیے کہ پریشانی کو کم کریں اور اس کی وجوہات تلاش کریں جس کی وجہ سے ناخن بار با ر ٹوٹتے ہیں، اس صورت حال سے کیسے بچا جاسکتا ہے اور کیا احتیاط برتنا چاہییں کہ ناخن ٹوٹنے سے بھی بچ جائیں اور ان کی نگہداشت بھی بھرپور ہو۔ناخن کے ٹوٹنے کی وجوہات: ٭ یوں تو ناخن کے ٹوٹنے کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن کچھ وجوہات ایسی ہیں جو فوری طور پر سامنے آتی ہیں۔ جن میں جسم میں وٹامن اور منرلز کی کمی ہے، جسم میں ان کی کمی ہوجانے سے ناخن ٹوٹنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔٭ ناخن گندے رہنے کی وجہ سے بھی ان میں میل جمی رہتی ہے، اکثر فنگس جیسی بیماری بھی لگ جاتی ہے جس سے ناخن ٹوٹتے ہیں۔ ٭ خواتین کا زیادہ تر وقت کچن میں گزرتا ہے کھانے پکانے کے ساتھ ساتھ برتن دھونے کے مرحلے سے بھی انھیں گزرنا پڑتا ہے جس میں ان کے ناخن بار بار ٹوٹتے ہیں اور یہ ان کے لیے ایک پریشان کن مرحلہ ہوتا ہے۔٭ کچھ لوگوں کو بچپن ہی سے ناخن منہ میں لینے کی عادت ہوتی ہے، بڑے ہو کر ان کی یہ عادت مزید پختہ ہوجاتی ہے اور پھر بار بار ناخن منہ میں لینے سے ناخن ٹوٹنے لگتے ہیں۔ ٭ ایسی ناخن پالش جو سستی اور غیر معیاری ہوتی ہے اکثر اس میں ایسے کیمیکل شامل کیے جاتے ہیں جو ناخنوں کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں اس سے یا تو ناخن پھیکے پڑ جاتے ہیں یا پھر کمزور ہو کر بار بار ٹوٹنے لگتے ہیں۔ ٭ ناخنوں کی ٹوٹنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ کسی بیماری کا مستقل رہنا جس سے جسم کمزور ہوجاتاہے اور ناخن بھی بھربھرے ہو کر ٹوٹنے لگتے ہیں۔٭ کچھ لوگ بہت زیادہ ذہنی دبائو کا شکار رہتے ہیں اور مستقل ایسی کیفیت میں رہنے سے ان کے اندر کمزوری واقع ہوجاتی ہے، جس سے ناخن ٹوٹنے لگتے ہیں۔ ٭ جسم میں کیلشیم کی کمی بھی ناخن اور دانت کی کمزوری کی ایک بڑی وجہ سمجھے جاتے ہیں۔ناخن کو ٹوٹنے سے بچانے کا علاج: ٭ ناخنوں کی مضبوطی اور ان کی دلکشی کو قائم رکھنے کے لیے اگر ان پر کیسٹر آئل لگا کر کچھ دیر مالش کی جائے تو ناخن ٹوٹنے سے بچ جاتے ہیں اور ناخنوں کی نشوونما بھی عمدہ طریقے سے ہوتی ہے۔ ٭ وٹامن ناخنوں کو مضبوط بنانے کا بہترین راست ہیں، ایسی غذائیں کھائیں جن سے وٹامن زیادہ سے زیادہ حاصل ہو اور صحت کے ساتھ ساتھ جلد ، بال اور ناخن محفوظ رہیں۔ ٭ دودھ اور دہی کا استعمال ناخن کو مضبوط اور چمک دار بناتا ہے ۔جتنا زیادہ ممکن ہو ایسی غذائیں استعمال کریں جو آپ کے جسم میں کیلشیم کی کمی کو دور کرے۔ ٭ زیتون کا تیل ناخن کو ٹوٹنے سے بھی بچاتا ہے اور مضبوط بھی بناتا ہے دوہفتوں میں کم سے کم ایک مرتبہ اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو ناخن سمیت زیتون کے تیل میں ڈبوئیں ، کچھ دیر ایسا کرنے کے بعد ناخن صاف کرلیں، ناخن مضبوط ہوجائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved