سندھ اسمبلی اجلاس پھر ملتوی، یہاں ہمیشہ گنگا الٹی بہتی ہے، خرم شیر زمان

23  مارچ‬‮  2022

سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر ملتوی کردیا گیا ہے، صوبائی اسمبلی کا اجلاس لگاتار تیسری مرتبہ ملتوی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا 24 مارچ کو بلایا گیا تھا، اجلاس 4 اپریل تک ملتوی کردیا گیا ہے، اجلاس ملتوی کیے جانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان خان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیے جانے پر کہا ہے کہ حکومت سندھ اسمبلی اجلاس ملتوی کرکے اسلام آباد میں بازار لگا کر بیٹھی ہے، پیپلزپارٹی وزرا ضمیروں کی مارکیٹنگ میں مصروف ہیں۔

انہوں نےکہا کہ صوبائی اسمبلی اجلاس کی کارروائی میں مزید تاخیر ناقابل برداشت ہے، سندھ اسمبلی اجلاس کی کارروائی میں تاخیر کی وجہ واضح کی جائے۔

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان خان نے کہا کہ سندھ میں ہمیشہ گنگا الٹی بہتی ہے،  قومی اسمبلی کی کارروائی میں تاخیر ہوئی تو سب سے زیادہ پیپلزپارٹی نے واویلا کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved