ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سپر فورکی تیاری کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے آج جِم سیشن میں حصہ لیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا آج ٹریننگ سیشن کا کوئی شیڈول نہیں تھا، اس لیےکھلاڑیوں نے جِم میں وقت گزارا اور ایکسرسائز کی۔
خیال رہےکہ ایشیا کپ کے گروپ مرحلے کے بعد سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
Sweat and hard work! 🏋🏻
Intense gym session for the boys 💪#AsiaCup2022 | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/3j6XULHFmP
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 3, 2022
گروپ میچ میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔