ناساچاندپر4جی ٹاورزلگانے کیلئے نوکیاکی مددکرے گا

16  جون‬‮  2021

مریکی خلائی ادارہ14 ملین فنڈز فراہم کرے گا امریکی خلائی ادارے (ناسا) نے کہا ہے کہ وہ چاند پر 4 جی کے سیلولر ٹاورز لگانے کے لئے ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا کی مدد کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی خلائی ادارہ (ناسا) خلابازوں کے مابین مواصلات میں بہتری لانے کے لئے کوشاں ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس کام کے لیے نوکیا کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔

ناسا نے کہا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا کو 4 جی کے سیلولر ٹاروز لگانے کے لئے14 ملین فنڈز فراہم کرے گا۔نوکیا کے ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر جیمز ریوٹر نے کہا ہے کہ ’ناسا کی فنڈنگ سے ہم اس بات پر غور کریں گے کہ کس طرح زمینی ٹیکنالوجی میں ردوبدل کر کے چاند کے ماحول کو مد نظر رکھتے ہوئے موصلاتی نظام کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ جیوکے مطابق یہ معاہدہ ناسا کے نئے آرٹیمس پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے جس میں ناسا مختلف کمپنیوں کو مجموعی طور پر 370 ملین ڈالرز فنڈز مہیا کر رہا ہے اور اس رقم کا زیادہ حصہ سپیس ایکس اور یونائیٹڈ لانچ الائنس جیسی کمپنیوں کو دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved