چین نے سکس(6) جی ٹیکنالوجی ٹیسٹ کرنے کیلئے سیارہ خلاءمیں بھیج دیا

16  جون‬‮  2021

مذکورہ ٹیکنالوجی5 جی سے 100 گنا تیز ہوگی،مصنوعی سیارہ فصلوں کی تباہ کاریوں کی نگرانی کرسکتا ہے فائیو(5)جی نیٹ ورک کاابھی آغازنہیں ہوامگرچین ٹیکنالوجی کے میدان میں اس سے بھی آگے جاتاہوادکھائی دے رہاہے۔چین نے نے اس ہفتے دنیاکے پہلے سکس(6)جی سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کیا تاکہ اس ٹیکنالوجی کی کارکردگی کوجانچاجاسکے۔ جمعہ کے روز چین کے شمالی صوبے شانشی کے تائیوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے سکس جنریشن ٹیلی مواصلات کی ٹیکنالوجی کے حامل تجرباتی سیٹلائٹ کوزمین کے مدار میں بھیجا گیا۔جدید ترین سیٹلائٹ کانام چین کی یونیورسٹی آف الیکٹرانک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ خلا میں سکس جی فریکوئنسی بینڈ کی کارکردگی کی تصدیق کے لئے استعمال ہوگا۔

اگرچہ خیال کیا جاتا ہے کہ 6 جی ٹیکنالوجی ابھی ابتدائی مراحل میں ہے لیکن توقع کی جارہی ہے کہ یہ5 جی سے 100 گنا زیادہ تیز ہوگی۔بھیجے گئے مصنوعی سیارہ میں آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سسٹم بھی موجود ہے جو فصلوں کی تباہ کاریوں کی نگرانی کرسکتا ہے ، سیلاب اور جنگل کی آگ کو روک سکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved