پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کے باعث اگلے ماہ کے آخر تک کاؤنٹی چیمپئن شپ سے آؤٹ ہوگئے ۔
گلوسسٹرشائرکاؤنٹی کے مطابق نسیم شاہ گزشتہ دنوں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے وہ اگلے ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
کاؤنٹی بیان کے مطابق وہ نسیم شاہ کی فٹنس پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں۔
Fitness update: Naseem Shah#GoGlos 💛🖤
— Gloucestershire Cricket🏏 (@Gloscricket) April 20, 2022
رپورٹس کے مطابق نسیم شاہ ایک ماہ برسٹل میں اپنی ری ہیب پر کام کریں گے جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے اپنی کاؤنٹی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔