امریکہ نے چین کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی پر پابندی لگا دیں

11  دسمبر‬‮  2021

امریکا نے چین کی ایک مصنوعی انٹیلی جنس کمپنی کو بھی سرمایہ کاری کی بلیک لسٹ میں ڈال دیا ہے۔

عالمی میڈیا  کے مطابق امریکہ نے چین، میانمار، شمالی کوریا اور بنگلادیش پر انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق پابندیاں عائد کی ہیں۔ یہ پابندیاں ان ممالک کے درجنوں افراد اور ان ممالک سے تعلق رکھنے والے ان اداروں پر عائد کی گئی ہیں جو وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

امریکہ نے چین کی ایک مصنوعی انٹیلی جنس کمپنی کو بھی سرمایہ کاری کی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا اور برطانیہ نے بھی میانمار میں انسانی حقوق کی پامالی پر پابندیاں عائد کی ہیں جبکہ امریکی انتظامیہ نے شمالی کوریا پر ایک نئی پابندی عائد کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا اور برطانیہ نے بھی میانمار میں انسانی حقوق کی پامالی پر پابندیاں عائد کی ہیں جب کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے شمالی کوریا پر ایک نئی پابندی عائد کی ہے۔جوبائیڈن انتظامیہ نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر یہ پابندیاں عائد کیں جن میں میانمار کی فوج کے کچھ اداروں پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں جمہوری طاقتیں ان لوگوں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گی جو ریاست کی رٹ کو پامال کریں گے۔ امریکہ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث افراد کو قابل احتساب بنانے کے لیے اپنے تمام طریقے استعمال کر رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved