ایران جوہری مذاکرات میں سنجیدہ ہے، دیگر فریق بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، ایرانی صدر

11  دسمبر‬‮  2021

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ان کا ملک ویانا میں عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات میں سنجیدہ ہے۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ایرنا  کی رپورٹ کے مطابق ایرای صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ہم عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات میں سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے امریکہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر دوسرا فریق بھی پابندیوں کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو ہم ایک نتیجہ خیز اور مثبت سمجھوتے کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران مثبت نتائج کی امید کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدگی کے ساتھ شریک ہوا ہے، لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ دوسرے فریق بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا اپنے اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں کہنا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو امریکی صدر دوسری آپشنز استعمال کرنے کیلئے تیار ہیں۔

جبکہ دوسری جانب امریکی فوج کی مرکزی کمان کے سربراہ جنرل مکینزی نے کہا ہے کہ اگر تہران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ بے سود جوہری مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے، ہم ایران کے خلاف بھرپور فوجی کاروائی کی صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن نقصان کی ذمہ داری تہران پر ہو گی۔

یہ بھی واضح رہے کہ امریکہ نے انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر ہی 2003ء میں عراق پر جوہری ہتھیار بنانے کا الزام لگا کر حملہ کیا تھا، بعد ازاں یہ حقیقت عیاں ہوئی تھی کہ امریکی انٹیلی جنس رپورٹس بے بنیاد تھیں

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved