ٹانک میں پولیو ٹیم پر مسسل دوسرے روز ایک اور حملہ، پولیس اہلکار شہید

12  دسمبر‬‮  2021

خیبر پختونخوا کے گاؤں شادہ گرہ میں پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا جس میں ایک اور پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

 مطابق خیبرپختون کے ضلع ٹانک کے گاؤں شادہ گرہ میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا، اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل نذیر احمد شہید ہوگیا۔

ڈی سی کبیر خان آفریدی کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہید اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کردی، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ کبیر خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیم پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے، گزشتہ روز بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس حوالدار شہید ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹانک میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں پر ہوئے قاتلانہ حملے میں پولیس حوالدار کو شہید اور ایف سی کے جوان کو زخمی کرنے کی ذمے داری کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved