کرپشن کا حساب دیں،مریم باجی بتائیں دوائی لینے والے کب واپس آ رہے ہیں، شہباز گل

12  دسمبر‬‮  2021

ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ مریم باجی بتائیں کہ اربوں کی کرپشن کر کے دوائی لینے والے کب واپس آ رہے ہیں؟۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کا‏ تحریک انصاف حکومت پر مکمل اعتماد ہے، 3 دہائیوں تک ملک پر مسلط رہنے والے چور ڈاکوؤں کرپشن کا حساب دیں۔ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ دھیلے کے کرپشن کی گردان والے ایف آئی اے کو 25 ارب کے جواب دیں، شہباز شریف کا ہر منصوبہ کرپشن اور کک بیکس کیلئے تھا۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کرپٹ اپوزیشن رہنماؤں کو این آر او دے دیں تو یہی اپوزیشن انکی تعریفیں کرتی نظر آئے گی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی مہم صرف دباؤ ڈال کر این آر او لینے کی کوشش ہے جس میں یہ ناکام ہوں گے کرپٹ اپوزیشن قیادت کو اپنی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا اورلوٹ مارکرنے والوں کو این آراو نہیں دیا جائیگا.

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب پروپیگنڈے کے بجائے آقاؤں کی کرپشن کا حساب دیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved