منی لانڈرنگ کا حساب دیں،کرپٹ مافیا کے سرغنہ نواز اورشہبازہیں، حسان خاور

12  دسمبر‬‮  2021

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ شریف برادران نے اقتدار کو اپنی ذاتی تجوریاں بھرنے کے لیے استعمال کیا، اب کرپٹ مافیا کو احتساب کا سامناکرنا چاہیے۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ پاکستان میں شریف خاندان اور ان کے حواری منی لانڈرنگ, کک بیکس اور خرید و فروخت کی سیاست کا سب سے بڑا مافیا ہے، اس مافیا کے سرغنہ نواز شریف اورشہبازشریف ہیں۔حسان خاور نے کہا کہ دونوں بھائیوں نے ملکر منی لانڈرنگ کے ایسے چراغ جلائے جس نے پورے شریف خاندان کو جلا بخشی، بلاامتیاز احتساب سے شریف خاندان اور ان کے ترجمانوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی منی لانڈرنگ اورکک بیکس کا ذکر ہوگا تو شریف برادران کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا، مریم اورنگ زیب شریف خاندان کے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی بجائے منی لانڈرنگ کا حساب دیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جب اقتدار میں آئی تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ہمیں اقدامات کرنے پڑے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو جو بحران ملا تھا اب اس سے باہر نکل چکے ہیں۔ اب ہم مہنگائی کم کر کے ملک کو معاشی ترقی کی طرف لے جائیں گے۔

حسان خاور نے کہا کہ یہ یاد رکھیں کہ احتساب ہو کر رہے گا، رونا دھونا شریف خاندان اوران کے ترجمانوں کا وطیرہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved