رواں برس ٹیکس وصولی میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے، فرخ حبیب

12  دسمبر‬‮  2021

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت انکم ٹیکس میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہمارا ٹیکسٹائل سیکٹر آگے بڑھ رہا ہے۔فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت برآمدات بڑھا رہی ہے اور پاکستان کی برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ کورونا وائرس کے دوران ہم نے صنعتیں بند ہونے نہیں دیں۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں ایک ہزار ارب کے منصوبے رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور انکم ٹیکس میں بھی گروتھ ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے دوران اسٹیٹ بینک نے کافی سہولیات فراہم کیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پچھلے 30 سال میں زراعت سیکٹر میں کوئی کام نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ کپاس کے علاقوں میں شوگر ملیں لگتی رہیں، یہ حکومت کی نااہلی تھی۔وزیرِ مملکت کا کہنا ہے کہ ہم نے کاٹن کی سپورٹ پرائس ساڑھے 5 ہزار روپے مقرر کی، اس سال گندم کی پیداوار 27 ملین میٹرک ٹن سے زیادہ متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 400 ارب روپے کسانوں کی جیب میں گئے ہیں، ایکسپورٹ بڑھانا ترجیحات میں شامل ہے۔فرخ حبیب کا مزید کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک قرض کی فراہمی میں سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔وزیرِ مملکت نے یہ بھی کہا کہ گندم، چاول اور گنے کی فصلوں میں ریکارڈ پیدا وار ہوئی، 3 ہزار ارب روپے قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved