بھارت میں جنرل بپن راوت کی موت پر تبصرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

12  دسمبر‬‮  2021

بھارتی ایجنسیوں نےہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پرقابل اعتراض تبصرے پوسٹ کرنے والے لوگوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی ہے۔

(اے پی پی) کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرناٹک کے وزیر داخلہ آراگا جنیندرا نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ان لوگوں کا سراغ لگائے جنہوں نے بقول ان کے آنجہانی چیف آف ڈیفنس سٹاف کے بارے میں قابل اعتراض تبصرے کیے تاکہ انہیں سزادی جاسکے۔

گجرات کے ضلع بھروچ میں فیروز دیوان نامی شخص کو جنرل راوت کے بارے میں قابل اعتراض الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔فیروز دیوان کے خلاف کالے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس اور ایجنسیوں نے ریاست مدھیہ پردیش، کیرالہ اور کرناٹک کے مختلف علاقوں میں بھی فیس بک پر اپنے تبصرے شائع کرنے پر لوگوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کیاہے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved