مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے خود کشی کر لی

12  دسمبر‬‮  2021

مقبوضہ وادی میں تعینات  قابض بھارتی فوج کے میجر نے خود کشی کر لی۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع رامبن کے علاقے مہوبل میں  23 راشٹریہ رائفلز کی الفا کمپنی کے کمانڈر میجر پرویندر سنگھ نے اپنے رہائشی کوارٹرپر اپنی سروس رائفل اے کے 47 سے خود کو گولی مارکر خود کشی کرلی۔کے ایم ایس نے بتایا کہ جنوری 2007 سے مقبوضہ وادی میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 524 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سن 2019 میں بھارت میں ہر تین دن میں ایک فوجی جوان نے خود کشی کی جبکہ ایک اندازے کے مطابق گزشتہ دس برسوں کے دوران گیارہ سو سے زائد جوانوں نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے خود اپنی جان لے لی۔

ہر تین دن میں ایک خودکشی

بھارت میں اوسطاً ہر تین دن میں ایک فوجی جوان خود کشی جیسے انتہائی قدم اٹھا رہا ہے۔ نائب وزیر دفاع شری پد نائک نے پارلیمان کے ایوان زیریں (لوک سبھا) میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا تھا کہ سن 2019 میں بھارتی بحریہ، فضائیہ اور بری فوج میں خود کشی کے مجموعی طورپر 95 کیسز ہوئے۔ بحریہ میں دو، فضائیہ میں بیس اور بری فوج میں خود کشی کے 73 کیسز درج کیے گئے۔

خودکشی کا سبب

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے ہزاروں اہلکار ذہنی امراض اور تناؤ کا شکار ہیں جس کے باعث اب تک سیکڑوں فوجی اہلکار خودکشی کرچکے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved