عوام باشعور ہیں ،اپوزیشن کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

12  دسمبر‬‮  2021

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ساکھ عوام میں ختم ہو چکی ہے، عوام باشعور ہیں اور وہ اپوزیشن کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ  افراتفری کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔ تین برس کے دوران عوامی خدمت پر فوکس کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار شوبازی کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی احتجاج کی ہر کال سے لاتعلق رہ کر عوام نے ان عناصر کو آئینہ دکھایا، اپوزیشن کی ساکھ عوام میں ختم ہو چکی ہے، عوام باشعور ہیں اور وہ اپوزیشن کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ اپوزیشن والوں کو صرف  ذاتی مفادات عزیز ہے، حزب اختلاف کو اقتدار کی تڑپ ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہر موقع پر عوام کے ساتھ کھڑی تھی، ہے اور رہے گی، ہم دل و جان سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع کو ترقی کے سفر میں برابر کا شریک کیا ہے، ہر ضلع کی یکساں ترقی کیلئے 360 ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے، ماضی میں راجن پور جیسے اضلاع کو ترقی دینے کے بجائے جھوٹے وعدوں سے بہلایا گیا، پی ٹی آئی حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کو 35 فیصد سے زائد ترقیاتی بجٹ دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved