متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر برہم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ نے کہا ہم منارٹی میں ہیں، ان کے لیڈر نے ایسٹ پاکستان کو مجارٹی میں تبدیل کیا، ناظم آباد نے آپ کو پینٹ پہننا سکھایا ہے، 71 ناظم آباد نے آپ کو پینٹ پہننا سکھایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اس شہر اور ملک کی دشمن ہے، 309 ارب سے زیادہ ٹیکس یہ شہر دیتا ہے، باہر ممالک میں تمام اختیارات میئر کے پاس ہوتے ہیں، سیاسی جماعتیں تمام اسٹیک ہولڈر اب ایک پیج پر ہیں۔
دوسری جانب سندھ اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی بیٹھک ہوئی جس میں ترمیمی بل کو نامنظور کرتے ہوئے کالا قانون قرار دے دیا۔
سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کچھ کرنا ہوتا تو لاڑکانہ بدین بن چکا ہوتا،نہر خیام وزیراعلیٰ سندھ نے بننے نہیں دی۔ انہيں بارہ سو ارب روپے تيرہ سال سے مل رہے ہيں۔ یہ رقم کہاں جا رہی ہے۔ سابق میئرکراچی وسیم اختر نے بھی آل اسٹيک ہولڈ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس شہر کا سارا پیسہ سندھ حکومت نے کھاليا،وزیر اعظم کو بڑا اقدام اٹھانا ہوگا۔