ونگ کمانڈر مروین مڈلکوٹ شہید کے جنگی کارناموں پر مبنی دستاویزی فلم کا اجراء

12  دسمبر‬‮  2021

ونگ کمانڈر مروین مڈلکوٹ شہید، ستارہ جرات کے جنگی کارناموں پر مبنی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کر دی گئی۔

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 1971ء کی پاک بھارت جنگ میں شہادت پانے والے ونگ کمانڈر مروین مڈلکوٹ شہید، ستارہ جرات کے یوم شہادت کی مناسبت سے ان کے جنگی کارناموں پر مبنی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کر دی ہے۔

ڈاکیومنٹری میں پاک فضائیہ کے اس دلیر اور نڈر ہواباز کی وطن عزیز کی ناموس کی حفاظت کی خاطر انجام دی گئی بیش بہا خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے، جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور شہادت کے بلند ترین رتبے پر فائز ہوئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved