صحافیوں کو ہراساں کرنے کا کیس، سپریم کورٹ نے چیئرمین پیمرا ،ڈی جی ایف آئی اے، اور آئی جی اسلام آباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

30  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی): آج سپریم کورٹ نے 13 ستمبر2021ء کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں ڈی جی ایف آئی اے،چیئرمین پیمرا اور آئی جی اسلام آباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی ۔ تحریری حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز گزشتہ ایک سال کے صحافیوں پر تشدد اور ہراسگی کے واقعات کی رپورٹ جمع کرائیں۔ ڈی جی ایف آئی اے بھی ایک سال میں صحافیوں پر ہونے والے مقدمات اور تحقیقات کی رپورٹ پیش کریں۔تحریری حکم نامے کے مطابق اٹارنی جنرل اورقانون  کے دیگرافسران پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 سے متعلق معاونت کریں،بتایا جائے کہ پیمرا آرڈیننس کا سیکشن 27 آئین کے آرٹیکل 19 کے مطابق ہے یا نہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین پیمرا اور آئی جی اسلام آباد آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں،کیس کی اگلی سماعت 14 اکتوبر 2021ء کو ہو گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved