کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ

12  دسمبر‬‮  2021

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینٹ آج متحدہ عرب امارات کے دورے پر پہنچ رہے ہیں، یہ کسی بھی اسرائیلی وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل ان خلیجی عرب ریاستوں کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے طے کرنے کی کوشش  کر رہا ہے، جنہیں اسرائیل کی طرح ایران کے جوہری پروگرام پر تشویش لاحق ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ بات چیت کے راستے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت متحدہ عرب امارات کے مشیر قومی سلامتی نے گذشتہ ہفتے تہران کا دورہ بھی کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم امارات کے ولی عہد محمد بن زیاد النہیان سے ملاقات کریں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اس دورے پر اماراتی حکام کو تہران سے مذاکرات کا عمل معطل کرنے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے، کیونکہ اسرائیل ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے مذاکرات سمیت ایران کے ایٹمی پروگرام پر کسی بھی قسم کے مذاکرات کا سخت مخالف ہے۔

رواں مہینے اسرائیلی وزیراعظم نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کا فریق نہیں ہے، اور نہ ہی یہ مذاکرات اسرائیل کو ایران کے خلاف فوجی کاروائی سے روک سکتے ہیں، ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول میں جب بھی ریڈ لائن کراس کی، تو اس کے خلاف بھرپور فوجی کاروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب آج اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے امریکی حکام کو بتایا کہ انہوں نے ایک آخری تاریخ مقرر کر دی ہے، جس میں اسرائیلی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری مکمل رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved