اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے آئندہ برس فروری میں شروع ہونے والی بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک کی روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی پریس بریفنگ کے حوالے سے بتایا کہ سیکرٹری جنرل کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے بیجنگ سرمائی کھیلوں میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا گیا تھا، جو انہوں نے قبول کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ نے گذشتہ ہفتے بیجنگ ونٹر اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ نے بھی بیجنگ اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان کا گذشتہ ہفتے ایک تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ دنیا میں طاقت کے نئے بلاکس بن رہے ہیں، چین اور امریکہ میں سرد جنگ بھی ہو رہی ہے، لیکن پاکستان کسی تنازع میں فریق نہیں بنے گا