کراچی کے نجی اسپتال میں سامنے آنے والے پہلے اومی کرون کیس کی تصدیق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں پہلے اومی کرون ویرینٹ کیس کی تصدیق کردی، ترجمان این آئی ایچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی سے موصول سیمپل میں اومی کرون پایا گیا ہے،اومی کرون کی تصدیق جینوم سیکونسنگ سے ہوئی.اومی کرون میں مبتلا 65 سالہ خاتون صحت یاب ہوچکی ہیں، متاثرہ خاتون سے رابطے میں آنے والے51 افراد کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
The importance of getting vaccinated to protect from serious effects of existing and new variants is therefore highlighted. Please get yourself vaccinated according to guidelines issued by the NCOC.
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) December 13, 2021
اومی کرون پازیٹو مریضہ 8 دسمبر سے گھر پر آئسولیشن میں ہیں، متاثرہ خاتون کراچی کےآغاخان اسپتال میں زیرعلاج رہیں۔
ترجمان اسپتال کا کہنا ہے کہ متعلقہ مریضہ کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا تھا، زیرعلاج کورونا کے کسی اور مریض میں اومی کرون کی تصدیق نہیں ہوئی۔قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ کورونا کے پرانے و نئے ویرینٹ سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن اہم ہے، شہری ترجیحی بنیادوں پر کورونا سے بچاؤکی ویکسین لگوائیں۔