سردیوں کی چھٹیاں کب ہونگی، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب

13  دسمبر‬‮  2021

وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کا اجلاس کل ہوگا جس میں بچوں کی ویکس نیشن سے متعلق بھی غور ہوگا ۔اجلاس میں سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس سے قبل حکومت نے عدالتی حکم پر اسموگ کیلئے ہفتہ اتوار اور سوموار کو 15دسمبر تک چھٹیاں اور دفاترز میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔دوسری طرف سندھ حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے طے کیا تھا کہ صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔موسمِ سرما کی تعطیلات کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو غلام اکبر لغاری سکریٹری تعلیم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

سندھ کے تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے شروع ہونے والی تعطیلات کے بعد اسکول 3 جنوری سے کھولے جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved