پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز پہلا ٹی ٹونٹی، بابر اعظم صفر پر آؤٹ

13  دسمبر‬‮  2021

آج کراچی میں کھیلے جانے والے تین  ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میں کپتان بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہو گئے ہیں۔

پاکستان نے جب بیٹنگ شروع کی تو پہلے ہی اوور کی چوتھی بال پر ٹیم کو کپتان بابراعظم کے آؤٹ ہونے کی صورت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا، اکیل حسین نے ان کی وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم کے پلیئنگ الیون میں بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ آج کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved