قومی کرکٹ ٹیم نے ایک سال میں 18 ٹی ٹونٹی میچز جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

13  دسمبر‬‮  2021

قومی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ جیت کر ایک سال میں 18 فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے اپنا ہی قائم کیا ہوا ریکارڈ  توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، اس سے قبل 2018ء میں پاکستان نے 17 ٹی ٹونٹی میچز جیت کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کے بعد رواں برس میں قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں فتوحات کی تعدا 17 ہو گئی تھی، جس میں ایک میچ کا اضافہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جیت کے بعد ہوا۔

یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے باقی دو میچز  14 اور  16 دسمبر  2021ءکو کھیلے جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved