فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ ن لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آ جائے گی جو اچھی بات ہے، پیپلز پارٹی کو بھی زرداری سے آگے نکلنا چاہئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کے بیانات نے ن لیگ کے اندر کی تقسیم کو مزید واضح کیا ہے، ان خاندانوں نے ملک کی تباہی نکال دی اب کارما دیکھ رہے ہیں۔
اس مہینےخیبرپختونخواہ اور اگلے چند ماہ میں پنجاب میں طاقتور مقامی حکومتوں کے انتخابات حکومت کا اعتماد ظاہر کرتے ہیں پیپلز پارٹی اور نون لیگKP میں امیدوار بھی کھڑے نہیں کر سکیں یہی حالت پنجاب میں ہوگی، صرف ایک دو ٹی وی آپ کی عملی طور پر مردہ سیاست کو زندہ رکھنے کی سعی کر رہے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 14, 2021
انہوں نے مزید کہاکہ اس مہینے خیبرپختونخواہ اور اگلے چند ماہ میں پنجاب میں طاقتور مقامی حکومتوں کے انتخابات حکومت کا اعتماد ظاہر کرتے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پی میں امیدوار بھی کھڑے نہیں کر سکیں یہی حالت پنجاب میں ہوگی۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ صرف ایک دو ٹی وی آپ کی عملی طور پر مردہ سیاست کو زندہ رکھنے کی سعی کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے واضح طور پر کہا ہے کہ مریم نواز وزارت عظمیٰ کی امیدوار نہیں، وہ الیکشن لڑنے کی اہل نہیں۔شاہد خاقان عباسی نے ایک نجی ٹی کو انٹرویو میں کہا کہ الیکشن جب بھی ہوں ہمارے وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے۔ مسلم لیگ ن لیگ کے سینئر نائب صدر نے مزید کہا کہ عموماً یہی ہوتا ہے کہ جو پارٹی کا صدر ہوتا ہے وہ وزیراعظم بنتا ہے،شہباز شریف پارٹی صدر ہیں اور وزارت عظمیٰ کیلئے وہی ہمارے امیدوار ہوں گے۔