یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

14  دسمبر‬‮  2021

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں می کمی کا امکان ہے، اگلے 15 دن پیٹرول فی لیٹر 11 روپے کم ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع اوگرا کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 74 ڈالر فی بیرل رہی، گزشتہ ماہ کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی آئی جب کہ حکومت نے گزشتہ 13 دن میں 68 تا 74 ڈالر فی بیرل تیل خریدا لہذا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں میں کمی بنتی ہے۔

اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری آج حکومت کو بجھوائی جائے گی جب کہ آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved