پنجاب کےاسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار

14  دسمبر‬‮  2021

پنجاب بھر کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم قرار دے دیا گیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم ہو گا۔ اسکولوں میں اسمبلی کے دوران ترانے سے پہلے درودشریف پڑھنا ہو گا۔

اسکولوں کی اسمبلی میں درود شریف کے ساتھ قرآن پاک کی آیات بھی پڑھنا ہوں گی ، اس کے علاوہ اسمبلی میں ملک اور قوم کی ترقی اور سلامتی کے لیے دعا بھی لازمی کرنی ہو گی۔جاری کردہ مراسلے کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہےکہ درو د شریف کے بے پناہ فضائل ہیں، اسکولوں کی اسمبلی میں درود شریف پڑھنے سے نئی نسل بھی اس کی فضیلت اور برکت سے فیض یاب ہوگی۔انہوں نے مزید کہاکہ رحمتہ اللعالمین حضرت محمدؐ کی خدمت میں درود شریف پیش کرنا ہر مسلمان کیلئے اعزاز ہے، بارگاہ رسالتؐ میں درود شریف پیش کرنے سے برکات نازل ہوتی ہیں۔

دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیمات کے لیے الگ سے اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved