آج تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم کے اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 5 جنوری 2022ء تک کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا ہے، جس کی باقاعدہ منظوری نیشنل کممانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے 15 دسمبر بروز بدھ کو منعقد ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ کے علاوہ باقتی تینوں صوبوں نے ان تاریخوں پر اتفاق رائے کیا ہے، جبکہ سندھ حکومت نے یہ معاملہ صوبے کی سٹیئرنگ کمیٹی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے 9 دسمبر 2021ء کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر تا یکم جنوری 2022ء تک کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت 3 جنوری 2022ء کو پیر کے روز تعلیمی سلسلہ پھر سے فعال ہونا تھا۔