عرب فوجی اتحاد کی یمن میں کاروائیاں، ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاء کے 210 جنگجو ہلاک

14  دسمبر‬‮  2021

عرب فوجی اتحاد کی یمن کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں حوثی باغیوں کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

ترجمان عرب اتحاد کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمنی علاقوں  مآرب اور الجوف میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیاء کے ٹھکانوں پر 31 فضائی کاروائیاں کی گئیں، جن میں حوثی ملیشیاء کے 210 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

عرب اتحاد کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف اہدافی کاروائیوں میں حوثی باغیوں کی 20 فوجی گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ عرب اتحاد کے ترجمان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ان  کے طیاروں نے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے 4 ڈرون میزائل بھی تباہ کر دئیے ہیں، اور ان کی متعدد عسکری گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں مہینے عرب فوجی اتحاد کی جانب سے مختلف کاروائیوں کے دوران 500 سے زائد حوثی باغیوں کو ہلاک اور ان کی متعدد عسکری گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا جا چکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved