اس سال سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ پچھلے سالوں سے کم ہے، حماد اظہر

15  دسمبر‬‮  2021

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت کے دورمیں ایل این جی خریدنے یا نہ خریدنے کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا اس سال سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ پچھلے برسوں سے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سردیوں میں گیس کی قلت کا ایل این جی سے کوئی تعلق نہیں،اگر درآمدی گیس صارفین کو دینا شروع کردیں تو گیس کمپنیاں دیوالیہ ہو جائیں گی۔ گیس کی مسئلے پر قانون سازی کرنے جارہے ہیں۔

حماد اظہرنے کہا کہ ایل این جی کے نئے ٹرمینلز لگانے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمینلز گیس پائپ لائنز سے صارفین کو گیس فراہم کرسکیں گے۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں 1950 کے بعد سے گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس مسئلے کو درست طریقےسے بیان نہیں کیا گیا۔

حماد اظہر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گیس کے مسئلے پرقانون سازی کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اوردرآمدی گیس کی اوسط قیمت کے لیے قانون سازی کرنا چاہتے ہیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں ہمیں سمارٹ گرڈذ پر جانا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ حکومت کے ایل این جی نہ خریدنے سے گیس کی قلت پیدا ہوتی ہے،گیس کی قلت کا ایل این جی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved